منی لانڈرنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی سپر ماڈل ایان علی کے جیل میں قیام کی نصف سنچری مکمل ہوگئی

اتوار 3 مئی 2015 22:40

منی لانڈرنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی سپر ماڈل ایان علی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی سپر ماڈل ایان علی کے جیل میں قیام کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طور پر دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

15 مارچ کو انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا اور ماڈل کے اڈیالہ جیل میں رہنے کے دنوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے جیل میں قید کے دوران وہ جب پیشی پر آتی ہیں تو لگتا ہے جیسے نت نئے لباس پہنے ریمپ پر کیٹ واک کرنے آئی ہوں۔دوسری جانب کسٹم عدالت کے جج کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت کی درخواست بھی التوا کا شکار ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے امکان ہے کہ موصوفہ کو رواں ماہ کا بیشتر حصہ بھی اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :