نیپالی عوام پاکستان آرمی کو مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر کبھی نہیں بھولیں گے ، نیپالی آرمی چیف ،جنرل گوریو کی پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی تعریف

اتوار 3 مئی 2015 22:36

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) نیپال کے آرمی چیف جنرل گوریو ایس جے بی نے کہا ہے کہ نیپالی عوام پاکستان آرمی کو کبھی نہیں بھولیں گے جس نے مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے مدد کی ہے۔اتوار کو نیپالی فوج کے سربراہ نے پاکستان آرمی کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے قائم کئے گئے فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے پاکستانی ریلیف ورکرز سے ملاقات کی اوران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امداد پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

جنرل گوریو ایس جے بی نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقے بختا پور میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے پاکستان میڈیکل کیمپ کا نام سب سے پہلے آتاہے اورکھٹمنڈو کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کی کاوشوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔اس موقع پر جنرل گوریو نے پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے کھٹمنڈو کے علاقے بخت پور میں لگایا گیا کیمپ زلزلے سے متاثر افراد کے لیے طبی امداد کا اہم ذریعہ ہے جب کہ پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :