گوادر کاشغر روٹ کے پرانے اور نئے نقشوں کے متعلق سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، ڈاکٹر عبد المالک بلوچ ،پاکستان کی تاریخ کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں تمام صوبوں کو یکساں ترقی ملنی چائیے ، لیاقت بلوچ ،گوادر میں چائنا کیساتھ معاہدوں کے تحت تین ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے ،میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 مئی 2015 21:37

گوادر کاشغر روٹ کے پرانے اور نئے نقشوں کے متعلق سرکاری طور پر آگاہ نہیں ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ انہیں گوادر کاشغر روٹ کے پرانے اور نئے نقشوں کے متعلق سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں تمام صوبوں کو یکساں ترقی ملنی چائیے اتوار کے روز الفلاح ہاوس میں دو نوں رہنماوٴں نے جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ انہیں صرف اتنا معلوم ہے کہ گوادر میں چائنا کیساتھ معاہدوں کے تحت تین ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت ، گوادر ائیر پورت کی تعمیر بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ انہیں سرکاری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ گوادر کاشغر روٹ کے حوالے سے نقشے میں کون کون سے روٹ شامل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اتنا معلوم ہے کہ گوادر میں امن اور وہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہرنائی کول مائنز کی سیکورٹی کے لئے مسئلہ متنازعہ اور وہ اس متنازعہ مسئلے کو سیاست سے بچانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حکومت کی خامیوں پر بات کی ہے جنہیں دور کیا جائے گا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ پر وفاق کا غیر مساوی رویہ ترک ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے گوادر کاشغر روٹ کے فوائد تمام صوبوں کو یکساں ملنے چاہیئں انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو وزیر اعظم اسلام آباد میں گوادر کاشگر روٹ کے حوالے سے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کو حل کرنے کا اچھا موقع ہے مجموعی طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ صوبے میں حالات بہتر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیروزگاری سے بلوچستان کے نوجوانوں کی محرومی بڑھی ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بیروزگاری کا خاتمہ کرے اور نوکریوں کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں لاپتہ افراد اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو حل کیا جائے۔

تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :