فوج پر تنقید کرنے والوں کی زبان کاٹ دینگے: عابد شیر علی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 21:13

فوج پر تنقید کرنے والوں کی زبان کاٹ دینگے: عابد شیر علی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندہ باہر بیٹھ کر فوج کو للکارتا ہے۔ ہم فوج پر تنقید کرنے والوں کی زبان کاٹ دینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے الطاف حسین کی فوج کے خلاف تقریر پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ غیر ملکی باشندہ باہر بیٹھ کر ہماری فوج کو للکارتا ہے، اسے شرم آنی چاہیئے۔

ہم فوج پر تنقید کرنے والوں کی زبان کاٹ دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100، 100 قتل کے ملزمان نائن زیرو سے پکڑے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے اقتدار کو طول دینے کیلئے قاتلوں سے ہاتھ ملایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے صولت مراز کی پھانسی رکوانے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ اگر ایم کیو ایم کا تعلق صولت مرزا سے نہیں تھا تو بتایا جائے کہ ملاقات کیوں کی۔

متعلقہ عنوان :