سعودی فرمانروا کی جانب سے یمنیوں کو خصوصی رعایت،غیر قانونی تارکین وطن کے ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 21:13

سعودی فرمانروا کی جانب سے یمنیوں کو خصوصی رعایت،غیر قانونی تارکین ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء)سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں 9 اپریل سے پہلے مقیم یمنی تارکین وطن کو اپنے پاسپورٹس پر اپنی رہائش کا سٹیٹس بدلنے کا موقع دیا جائے گا۔ سعودی شاہی عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے جس کی نمائندگی عبد ربو منصور ہادی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق "شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی تارکین وطن کی رہائش کا سٹیٹس بدل دیا جائے۔" غیر قانونی تارکین وطن کو چھ ماہ کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا جس میں مزید توسیع یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی کے بعد ممکن ہوگی۔ بیان میں مزید بتایا گیا "ان تمام افراد کو متعلقہ حکام کی جانب سے طے کردہ قوانین کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ عمل تارکین وطن کے ویزہ سٹیٹس کے بدلنے کے دو ماہ بعد تک جاری رہے گا۔"