پشاور ، پولیس کی کارروائی، تحریک طالبان کا سابق کمانڈر گرفتار

اتوار 3 مئی 2015 20:42

پشاور ، پولیس کی کارروائی، تحریک طالبان کا سابق کمانڈر گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں نے پشاور صدر میں ایک کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے کمانڈر جاوید گڈ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پشاور کے مطابق تحریک طالبان کا کمانڈر جاوید گڈ کو عین اْس وقت گرفتار کیا جب وہ پشاور صدر میں سودا سلف خرید رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق جاوید گڈ تحریک طالبان کا کمانڈر رہ چکا ہے۔ ملزم گلے کاٹنے کا ماہر بتایا جاتا ہے، ملزم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کے علاوہ نے دو ہزار بارہ میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ میں بھی ملوث رہا ہے

متعلقہ عنوان :