عسکری قیادت حکومت ہی کا حصہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 18:51

عسکری قیادت حکومت ہی کا حصہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ عسکری قیادت حکومت ہی کا حصہ ہے ، جس کی رائے سے قومی سلامتی پالیسیز بنائی جاتی ہیں، الطاف حسین کی فوج سے متعلق تنقید پر وزیراعظم نے پیمرا کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ آرٹس کونسل کراچی میں ادبی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ الطاف حسین کو اپنی غلطی کا احسا س ہوگیا ہے ، امید ہے آئندہ کوئی بھی قومی سلامتی اداروں پر تنقید نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ عسکری قیادت بھی حکومت کا حصہ ہے،کراچی میں آپریشن اور ضرب عضب کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کیا۔الطاف حسین کی تنقید سے متعلق عمران خان کے ردعمل پر وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ وہ ہر وقت لڑانے کی فکر میں رہتے ہیں ، کبھی ملکوں کی لڑائی تو کبھی حکومت کی فوج سے لڑائی کی کوشش کرتے ہیں ۔اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں چار آمریتیں آئیں ، جن کا لہجہ مختلف تھا، اساس اور مقصد ایک ہی تھا،سوچ پر پہرے لگانے اور اظہار رائے پر پابندی لگانے کا نام آمریت ہے۔

متعلقہ عنوان :