بلجیئم: اینڈورنس کار ریس چیمپئن شپ کا ٹائٹل آڈی نے جیت لیا

اتوار 3 مئی 2015 17:44

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)بلجیئم میں ہونے والی اینڈورنس ریس چیمپئن شپ کا ٹائٹل آڈی نے جیت لیا۔ تیرہ سیکنڈ کے فرق سے ملنے والے ٹائٹل نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔بلجیئم کے خوبصورت ٹریک پر ریس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں دنیا بھر کی کار ٹیموں نے شرکت کی۔ ریس میں ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ چھ گھنٹے کے سخت مقابلے اور تھکا دینے والے انداز نے آخر کار آڈی کو فتح دلا دی۔ صرف تیرہ سیکنڈ کے فرق سے ملنے والے ٹائٹل نے مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔ ایونٹ سے ڈرائیور ہی نہیں بلکہ پرستار بھی خوب محظوظ ہوئے