وزیر اعظم کی جانب سے جڑانوالہ میں پی پی رہنما کے قتل کی مزمت

اتوار 3 مئی 2015 17:44

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے جڑانوالہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما شفقت رانا کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اتوار کے روز جڑانوالہ میں پی پی پی کے مقامی رہنما کے قتل پر وزیر اعظم نواز شریف نے مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت کو مقتول کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اور کہا ہیکہ شفقت رانا کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :