منظم بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے  عبد الوحید زکوڑی شریف

فوج کے خلاف الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے  میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 16:45

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء پیر عبدالوحید زکوڑی شریف نے کہا ہے کہ پاکستان گذشتہ پندرہ سالوں سے حالت جنگ میں ہے ایک منظم بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان میں دہشت گردی کرائی جا رہی ہے جس میں تقریبا ساٹھ ہزار بے گناہ شہری اور فوجی جوان شہید کردئے گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک فوج ملک کے دفاع و استحکام کیلئے سخت جدوجہد کررہی ہے جس میں ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھاری خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو رینجرز اور پاک فوج پکڑ کر قانون کے حوالے کررہے ہیں فوج کے خلاف الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے جس سے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے دلوں کو سخت ٹھیس پہنچی ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا بیا ن ملک دشمنی اور غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے مترادف ہے، اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ایم کیو ایم ملوث ہے جس کو راء کی پشت پناہی حاصل ہے لہذا ایک اعلیٰ سطحی عدالتی کمشن مقرر کرکے تحقیقات کی جائیں اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے اور اس کی قیادت کو سخت ترین سزاء دی جائے