الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے  فلاح انسانیت فاؤنڈیشن

اتوار 3 مئی 2015 16:45

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمان چوہان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے کیو نکہ پاک فوج کے خلاف ان کے بیانات ناقابل برداشت ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور ان کی باگیں ہلانے والے پاکستان اور افوا ج پاکستان کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف قرار داد قابل ستائش ہے، ضررت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرے اور پاک فوج کے خلاف ان کے بیانات پر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے