عبد الواحد آریسر کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار تعزیت

اتوار 3 مئی 2015 16:44

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین عبد الواحد آریسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ عبدالوحد آریسر نے سندھ دھرتی کے مفادات کا سودا نہیں کیا اور ہمیشہ اصولوں پر ڈٹے رہے ۔

(جاری ہے)

مرحوم نے اپنی تعلیمات کا محور ومرکز سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی تعلیمات کو بنا رکھا تھا اور وہ عملی طور پر سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے کوشاں رہے ۔

الطاف حسین نے عبد الواحد آریسر مرحوم کے سوگوار لواحقین اور جئے سندھ قومی محاذ کے رہنماوں ، کارکنوں اور ان کے تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا۔