پاک فوج پر تنقیدو الزامات ملکی مفاد کے خلاف اور غیرسنجیدہ ردعمل ہے ‘سید بلال شیرازی

پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے جوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ن

اتوار 3 مئی 2015 15:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ فوج پر تنقید و الزامات ملکی مفاد کے خلاف اور غیر سنجیدہ ردعمل ہے فوج پر الزامات اور غیر ملکی ایجنسیوں کی حمایت کی درخواست ناقابل برداشت اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے ،حکومت کا اس پر فوری ردعمل ظاہر نہ کرنا اور پاک فوج کی جانب سے اس پر ردعمل کے بعد حکومتی ترجمان کا بیان معنی خیز او ر افسوسناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلا ل شیراز ی نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، آپریشن ضرب عضب ہو یا ملک بھر میں پھیلے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں فوج کاکردار مثالی ہے فوج کی پاکستان کی 20کروڑ عوام کے تحفظ کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان کے عوام کا ہر دلعزیز ادارہ ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی عوام کے تحفظ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد خواہ کسی جماعت یا گروپ سے ہوں ان کاخاتمہ ضرروری ہے،کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہرتشویشناک ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک کراچی میں پاک فوج کا آپریشن جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے جوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی ہرزہ سرائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :