وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اوباڑو میں پولیس اہلکاروں کے اغواء کا نوٹس لے لیا

پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنیوالے ڈاکووٴں کو فوری گرفتار کیا جائے وزیر اعظم کا حکم

اتوار 3 مئی 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اوباڑو میں پولیس اہلکاروں کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنیوالے ڈاکووٴں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 30سے زائد ڈاکوؤں نے رحیم یار خان کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کر کے 7اہلکاروں کو اغواء کرلیا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مغوی اہلکاروں کو فوری بازیاب کرایا جائے