رحیم یار خان  پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ  7اہلکار وں کو اغواء کرلیا  سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی اغوا ہونے والوں میں کانسٹبل ممتاز، پولیس اہلکار عارف شاہ، محمد آصف، ضیا الرحمن اور محمد طاہر سمیت7 پولیس اہلکار شامل اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع  وقفے وقفے سے جھڑپیں  ضلع بھر کی پولیس طلب

اتوار 3 مئی 2015 13:43

رحیم یار خان  پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ  7اہلکار وں کو اغواء کرلیا ..

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکووٴں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں تھانہ ماچھکہ کی پولیس چوکی پر 30 سے زائد ڈاکووٴں نے حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیااغوا ہونے والوں میں کانسٹبل ممتاز، پولیس اہلکار عارف شاہ، محمد آصف، ضیا الرحمن اور محمد طاہر سمیت7 پولیس اہلکار شامل ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس چوکی پر حملہ چھوٹوگینگ، سلتوشر اور گڈوشر کے ڈاکووٴں نے کیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکووٴں اورپولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری رہیں اورعلاقے میں جاری آپریشن کے لئے ضلع بھر کی پولیس کوبھی طلب کرلیا گیا  یہ حملہ پولیس گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکووٴں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہیذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے اہلکار ضلعی پولیس کے سپیشل سکواڈ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں خصوصی ٹاسک پر یہاں تعینات کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ شہباز شریف نے اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اور حملہ آوروں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ امقدامات کیے جانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :