سلمان خان نے مقبوضہ کشمیر کی غریب بیوہ کے خاندان کو اپنا لیا

اتوار 3 مئی 2015 13:06

سلمان خان نے مقبوضہ کشمیر کی غریب بیوہ کے خاندان کو اپنا لیا

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے مقبوضہ کشمیر کے ایک غریب بیوہ کے خاندان کو اپنا لیا ہے سلمان خان مقبوضہ کشمیر میں اپنی آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کر رہے ہیں یہ فلم عید پر ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دور افتادہ میں 75 سالہ خاتون جائنہ بیگم نے سلمان سے ملاقات کی اور اس کے خاندان کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی۔

اس خاتون نے اس سے پہلے سلمان کو ایک خط بھی لکھا تھا اور اپنے خاندان کے ماحول کا ذکر کیا تھا اس خط کو پڑھ کر سلمان خان نے اس خاندان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مقبوضہ وادی میں شوٹنگ کے دوران وقت نکال کر سلمان خان نے اس خاندان سے ملاقات کی سلمان نے نہ صرف اس خاندان کی مالی مدد کی بلکہ جائنہ بیگم کے 18 سالہ کے پوتے گوہر احمد کو فلم کے سیٹ پر نوکری بھی دیدی۔