جس کے کردار کی گواہی دی، اسی پر عدم اعتماد کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 23:15

جس کے کردار کی گواہی دی، اسی پر عدم اعتماد کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء)عمران خان نے جسٹس وجیہ الدین احمد کے کردار کی کئی بار خود گواہی دی، لیکن اب عمران خان نے خود ہی ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جسٹس وجیہ ٹریبونل کا فیصلہ پوری طرح تسلیم کرنے کے بجائے، ان کا ٹریبونل ہی تحلیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جب آپ اچھے تھے تو آپ ہی دنیا میں سب سے زیادہ سچے تھے، جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لائے،ان کا صاف شفاف کردار اس انتخاب کا باعث بنا اور خود کپتان نے اس کا اعلان کیا۔

جب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کو جب پارٹی الیکشن کرانے کی ذمہ داری دی گئی تو یہاں تک بھی بات ٹھیک تھی، لیکن جب انہوں نے پارٹی الیکشن میں اعتراضات اٹھائے اور پارٹی سربراہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تو سب کچھ ہی الٹ گیااور کپتان نے اپنے ایک خط میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔اب کپتان کی کس بات کو درست تسلیم کیا جائے،؟ یہی کپتان کے چاہنے والوں کے لیے اک سوال بنا ہوا ہے۔