اچھا ماحول بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، عارف رحمن

ہفتہ 2 مئی 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) تعبیر اسکولنگ سسٹم کورنگی پی اینڈ ٹی سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر عارف رحمن نے والدین کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

تعلیم کے ساتھ ساتھ گھر میں اچھا ماحول بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکتا ہے۔ والدین بچوں کو غلط ماحول اور گندی صحبت سے دور رکھیں۔ والدین کے تعاون کے ذریعے ہی بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ غلط ماحول اور گندی صحبت سے بچوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :