ایکسپو سینٹرکراچی میں منعقد ٹیلنٹ ہنٹ شو میں بچوں نے اپنے فن کے جلوے دکھا کرلوگوں کو حیران کردیا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ایکسپو سینٹرکراچی میں منعقد ٹیلنٹ ہنٹ شو میں بچوں نے اپنے فن کے جلوے دکھا کرلوگوں کو حیران کردیا، ایکسپو سینٹر میں ہفتہ کوکراچی کے گوہر نایاب چھائے رہے،کسی نے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنائے،تو کہیں ناکارہ اشیا کو کارآمد بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا،کہیں ماحولیاتی آلودگی کو نمایاں کیا گیا اور اس سے بچنے کے طریقے بھی بتائے گئے تو کہیں منشیات کے استعمال کے نقصانات سے آگہی دی گئی،مختلف اسکولوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے، بچوں نے کینوس پر رنگ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے بھی خوب مزے لیئے،نمائش میں کراچی کے مختلف اسکولوں کے بچوں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :