شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 2 مئی 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) شہر قائد میں ہفتہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورنگی کے علاقے گلزار کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ادھر تیموریہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :