کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلر بے خوفی سے ٹارگٹ کی وارداتیں کرنے میں مصروف

ہفتہ 2 مئی 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلر بے خوفی سے ٹارگٹ کی وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں۔ 17 اپریل کو کورنگی میں کی گئی ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں ایک ٹارگٹ کلر بڑی آسانی سے ایک شہری کو قتل کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

17 اپریل کو کورنگی کے علاقے میں کی گئی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر نہایت بے خوفی سے موٹرسائیکل سے اتر ا اور ٹہلتے ہوئے ٹارگٹ کے قریب گیا اور مقتول کے سر میں گولی مار کر ٹہلتا ہوا واپس موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی تصویر انتہائی واضح طورپر دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :