نادرا ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی

ہفتہ 2 مئی 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) نادرا ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ کو بھی تیسرے روز بھی ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا ملازمین نے ہفتہ کو تیسرے دن بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرتے ہوئے نادرا دفاتر کو تالے ڈال کر بند کردیا۔

(جاری ہے)

ملازمین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیا گیا تو پیر کو بھی ہڑتال کریں گے۔ نادرا ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شناختی کارڈ، ب فارم سمیت دیگر قومی دستاویزات کے لیے شہری نادرا دفاتر کا چکر لگارہے ہیں۔ دفاتر کو لگے تالے دیکھ کر شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :