کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ گرفتار

ہفتہ 2 مئی 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گروہ نے 17 اپریل کو ڈکیتی کے دوران 10 کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹا تھا۔ 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ہفتہ کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ قاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور ایک ریپٹر بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے لیپ ٹاپ اور ریپٹر کورنگی میں اسلحہ ڈیلر کے گھر ڈکیتی کے دوران چھینا تھا۔ ملزم پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کرنے کا بھی الزام ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گروہ نے 17 اپریل کو ایک ڈکیتی کے دوران 10 روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹا تھا۔ 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔