آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ

لیاری کو امن کا قلعہ بناکر دم لیں گے۔ لیاری میں گینگ وار کا خاتمہ کردیا گیا ہے،غلام حیدر جمالی

ہفتہ 2 مئی 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہفتہ کو کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سندھ کے وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی کے قتل پر فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہفتہ کی شام لیاری کے مخٹلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وہ سندھ کے وزیر برائے کچی آبادیز جاوید ناگوری کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آئی جی سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ علاقے کے عوام میں بھی گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ لیاری کو امن کا قلعہ بناکر دم لیں گے۔ لیاری میں گینگ وار کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :