دفاعی اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،صاحبزادہ حامد رضا

فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے،کسی پاکستانی رہنما کا را سے مدد کی در خواست کرنا کھلی بغاوت ہے،چیئر مین سنی اتحاد کونسل`

ہفتہ 2 مئی 2015 22:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے۔کسی پاکستانی رہنما کا را سے مدد کی در خواست کرنا کھلی بغاوت ہے۔پنجاب کے حکمران عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں ۔

عوام زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔ ملک چند شاہی خاندانوں کے لرزے میں ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں قبضہ گروپوں کا راج ہے۔پنجاب حکومت اغوا برائے تاوان ختم نہیں کرسکی۔ حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہند و بستیوں کے قیام کے خلاف آواز اٹھائے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کا بھارتی منصوبہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

پروفیسر و حید الرحمن کی ٹارگٹ کلنگ علم دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ پروفیسر و حید الرحمن کے قاتل گرفتار کئے جائیں ۔پنجاب میں پچھلے ساٹھ برس میں بجلی کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آسکا ۔پنجاب حکومت کا سارا زور جھوٹی تشہیر پر ہے۔بنجر سرکاری زمین تعلیم یافتہ بے روز گارنوجوانوں میں تقسیم کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے اساتذہ کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ظالمانہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا شیطانی منصوبہ روکا جائے۔گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمی امن تباہ کرنے کی ساز ش ہے۔آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر فروغ دیا جارہا ہے۔مذاہب کو لڑانے کی سازش کرنے والے عالمی امن کے اصل دشمن ہیں `