شکارپور پولیس کی مقابلے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

ہفتہ 2 مئی 2015 22:32

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) شکارپور پولیس کی جانب مقابلے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی ، ورثا کی جانب جعلی مقابلا قرار ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے اسٹورٹ گنج تھانے کی پولیس نے مقابلے بعد ایک ڈاکو یاسین ولد نور الدین جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کی دعوی کی ہے اسٹورٹ گنج تھانے کے ایس ایچ او سعید احمد کے مطابق کہ چار نامعلوم ڈاکو جوکہ موٹر سائیکلوں پر بیدکھمن روڈ پر سوار تھے پولیس کے دیکھ کر انہوں نے فائرنگ کی پولیس کے تعاقب کرنے اور قاضی پیٹرول پمپ کے نزدیک جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہوگئے زخمی ڈاکو کی شناخت یاسین جتوئی سے ہوئی ہے زخمی ڈاکو کے اوپر کرن تھانے پر قتل کے مقدمات داخل ہیں مزید پولیس تفتیش کر رہی ہے دوسری جانب زخمی ہونے والا یاسین ولد نور الدین جتوئی کے والدہ مسمات پٹل نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے جعلی مقابلا دیکھا کر میرے بیٹے پر فائرنگ کر کہ ان کو شدید زخمی کردیا ہے جبکہ پولیس کی جانب میرے بیٹے پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور منگھڑت ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ کوڑو شیخ نامی شخص کے گھر میں ہونے والی چوری کے مامرے پر میرے بیٹے کو انہوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا اور میری ملاقات بیٹے سے لاکپ میں ہوئی تھی جبکہ پولیس نے جھوٹا مقابلا دیکھا کر میرے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے انہوں نے اعلی حکام سے انکوائری کروانے کا مطالبا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :