بوائز باکسنگ ٹورنامنٹ آج شام سے ککری گراؤنڈ میں استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم میں ہوگا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) 6سال16کی عمر کے باکسرز کے درمیان شہید زاہد حسین یوتھ بوائز لیبر ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ 3مئی بروز اتوار شام 5بجے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے باکسرز کے علاوہ دیگر کلبوں کے باکسرز بھی حصّہ لیں گے اکیڈمی کے چیف سیدذوالفقارشاہ ،مراد بلوچ،فیض محمد بلوچ ،انٹرنیشنل باکسر علی محمد بلوچ ،محمد حسین ،استاد ستاربلوچ ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سیکریٹری نور محمد قنبرانی،صابر بلوچ نے بوائز کے ویسٹ کے مطابق ڈرازنکالے ۔مجموعی طور پر 6مقابلے ہونگے ۔جتنے والے اور ہارنے والے بوائز کو حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیشن اور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :