سیاست عوام کو ملک سے محبت ،عدم تشدداور ریاست کے قوانین کی بالادستی کا درس دیتی ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولنے اوررا سے مدد مانگنے والوں کے خلاف ریاستی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 2 مئی 2015 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت عجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست عوام کو ملک سے محبت ،عدم تشدداور ریاست کے قوانین کی بالادستی کا درس دیتی ہے، سیاست کے ذریعے ہی عوامی مسائل کو اجاگر کر کے حل کرنے کی جانب حکومتی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے ، ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولنے اوررا سے مدد مانگنے والوں کے خلاف ریاستی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ،میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،مگر میڈیا آزاد ہونے کے باوجود یر غمال بناہوا ہے ،میڈیا کی آزادی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ریاست کے خلاف بولنے والوں پر کوئی حد نہ لگائی جائے ،میڈیا پیمرا قوانین کی پابندی کرئے ،کالعدم تنظیموں کو برائے راست کوریج اور بریکنگ چلائی جاتی ہیں ،محب وطن قوتوں کو کوئی کوریج نہیں دی جاتی ،میڈیاکا کردار عوام کو مثبت سوچ دینا ہوتا ہے مگر موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار منفی ہے،پیمرا قوانین کی دھجیاں بکھیریں جارہی ہیں حکومت نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئین و قانون سے کوئی شخص بالادست نہیں ہے ،آئین وقانون کی حکمرانی ہی تشدد کی سیاست کرنے والوں کا محاسبہ کریگی ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن کو سازش کے تحت تباہ کرنے کی ناپاک جسارت کی جارہی ہے ، کراچی کے امن کو کسی صورت تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،رینجرز و پولیس اور قانون نافذ کرنیوالوں کے ساتھ شہر میں امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھرپور ساتھ دینگے۔

متعلقہ عنوان :