سجن یونین کے صدر کی ایڈمنسٹریٹرز بلدیہ جنوبی ، بلدیہ کو رنگی،میونسپل کمشنربلدیہ کورنگی اور میونسپل کمشنربلدیہ شرقی سے ملاقاتیں، مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 2 مئی 2015 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی کراچی میرفاروق لانگوسے انکے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے الائنس میں شامل یونینو ں سے باقاعدہ طے شدہ پروگرام اور ایجنڈے کے تحت میٹنگ کرنے کی بات چیت کی ۔ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو نے ڈائریکٹر انٹی انکروجمنٹ آغا فہد علی خان ۔

ڈائریکٹر سینیٹیشن مقصود بندھانی کی موجودگی میں اپنے اسٹاف آفیسر کو ہدایت دی کہ پیر 4مئی کے لیے میٹنگ کا وقت مقرر کرکے یونینوں کو آگاہ کیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا کہ بلدیہ جنوبی کو مثالی بلدیہ بنانے کے لیے ملازمین اپنا کردار ادا کریں اور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃالعین میمن اور میونیسپل کمشنر مسرور میمن سے ملاقات میں سیدذوالفقارشاہ نے انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی ملازمین کوحج پر بھیجنے کے لیے درخواستیں طلب کرکے قرعہ اندازی کا بندوبست کیا جائے جس پر ایڈمنسٹریٹر قرۃ العین میمن نے موقع پر ہی میونیسپل کمشنر مسرور میمن کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرکے قرعہ اندازی کا بندوبست کریں تاکہ ملازمین کوحج پر بھیجا جاسکے۔

(جاری ہے)

میونیسپل کمشنر بلدیہ شرقی نادر خان سے ایسٹر ملن پارٹی ومیڈیکل کارڈز کی فراہمی کی تقریب میں ملاقات کے موقع پر انہیں ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور ملازمین کودی جانے والی سہولتوں پر انہیں مبارکبادپیش کی۔