عالمی اداروں کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
کوئی بھی پاکستانی بغیر پولیو سرٹیفکیٹ کے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا ٗاجلاس میں فیصلہ
ہفتہ 2 مئی 2015 22:29
ابو ظہبی ف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) عالمی اداروں نے ابو ظہبی میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ کوئی بھی پاکستانی بغیر پولیو سرٹیفکیٹ کے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔ صورتحال برقرار رہی تو مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور صحت سے متعلق عالمی اداروں کا ابو ظہبی میں اہم اجلاس ہوا۔
پاکستان میں پولیو کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔(جاری ہے)
پاکستان سے وزیر مملکت سائرہ افضل کی سربراہی میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صحت کا انصاف پروگرام کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا۔عالمی نمائندوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کو تنبیہ کی ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو مزید سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ افغانستان نے الزام لگایا کہ ان کے ملک میں پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہو رہا ہے۔ افغانستان کے اس مؤقف کو عالمی ادارہ صحت نے مسترد کردیا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.