Live Updates

تحریک انصاف کا الطاف حسین کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کی گئی اشتعال انگیز تقریر پر سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

ہفتہ 2 مئی 2015 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کی گئی اشتعال انگیز تقریر پر سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ثمرعلی خان نے الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد کی حمایت کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کیے جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات