ابراہیم ککو کیس ٗ ایف آئی اے کا تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

ہفتہ 2 مئی 2015 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) بین الاقوامی منشیات اسمگلر ابراہیم ککواوردیگرقیدیوں کو پاکستان لانے کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی افسروں کوگرفتارکرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ،قونصلر اور اسسٹنٹ دوبار طلبی کے باوجود شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہیں، ایف آئی اے نے سفارتخانے کے افسروں عطاء المومن،امجد امین اور اشرف بھٹی کو پچیس اپریل کو طلب کیا تھا ذرائع کے مطابق سفارتخانے کے اعلی افسروں کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم تھائی لینڈ جائیگی۔

متعلقہ عنوان :