قائدتحریک کی تقریرکے خلاف بلوچستان اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادانتہائی معنی خیزاورافسوسناک ہے،ایم کیوایم

مہاجر محب وطن پاکستانی ہیں ، بلوچستان اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد انکی دل آزاری کے مترادف ہے ، ترجمان ایم کیو ایم

ہفتہ 2 مئی 2015 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ مہاجر محب وطن پاکستانی ہیں ، بلوچستان اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد انکی دل آزاری کے مترادف ہے جوانتہائی معنی خیزاورافسوسناک عمل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اپنی تقریر کی وضاحت اور خلوص دل سے معافی و معذرت کے بعدیہ طرز عمل احساس محرومی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تمام لیڈروں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف قراردادیں کیوں پاس نہیں کی گئیں جنہوں نے ماضی میں سخت سے سخت بات کی اور معافی بھی نہیں مانگی۔