سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے پر حملہ،جوابی کارروائی میں حملہ فرارہوگئے تاہم تعاقب کرکے5حملہ آورزکو ہلاک کردیا گیا

لنک روڈ کے قریب راؤانوار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم پھینکاگیا تاہم راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار ہونے کے باعث مکمل طور پر محفوظ رہے،پولیس حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی عبدالفتح محمد پر حملے کی جگہ معائنہ کرنے جا رہے تھے، جوابی فائرنگ سے مارے جانے والا ایک حملہ آور حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ لگتا ہے،ایس ایس پی راؤ انوار

ہفتہ 2 مئی 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے پر حملہ،جوابی کارروائی میں حملہ فرارہوگئے تاہم تعاقب کرکے5حملہ آورزکو ہلاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بن قاسم پولیس اسٹیشن سے قائد آباد پولیس اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئے جہاں سفید کار میں سوار ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور لنک روڈ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا تاہم ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے جس کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

ایس ایس پی کے قافلے پر حملے کے بعد ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور لنک روڈ کی جانب فرار ہوگئے ۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا جس نے لنک روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران موٹرسائیکل پر سوار5حملہ آور مارے گئے۔ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے لنک روڈ پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی لیکن پورا اسکواڈ محفوظ رہا۔ حملے کے بعد مزید نفری طلب کی گئی اور لنک روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کی طرف کچھ حملہ آوروں کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیا جس پر ان کا تعاقب کیا گیا۔ تعاقب کے بعد 5 حملہ آور مارے گئے۔

حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔راؤ انوار نے کہاکہ ان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی عبدالفتح محمد پر حملے کی جگہ معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے جانے والا ایک حملہ آور حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ لگتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ایس پی را ؤانوار نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کا تعلق ایم کیوایم سے ظاہر کرتے ہوئے ان کے بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔