راولپنڈی ٗ پاک فوج کی کارروائیاں ٗ 44دہشتگرد مارے گئے ٗمتعدد زخمی ٗ کئی ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرٹو کے دوران فورسز کو اہم کامیابیاں ملی ہیں ٗآئی ایس پی آر

ہفتہ 2 مئی 2015 22:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی کے علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیوں میں 44 دہشت گرد ہلاک ٗ متعدد زخمی اور کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرٹو کے دوران فورسز کو اہم کامیابیاں ملی ہیں جس میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 16 دہشت گرد مارے گئے جن میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائی میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے اور سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں سے کئی علاقے کلیئر کروا کر پاکستانی پرچم لہرادیا