کے ڈی اے آفیسرز کلب اسپورٹس فیسٹیول 2015 اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا،ایم نسیم

ہفتہ 2 مئی 2015 22:02

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)کے ڈی اے آفیسرز کلب کے زیرِ اہتمام ساتویں اسپورٹس فیسٹیول 2015 کے میڈیا کوآرڈینیٹر ایم نسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساتواں اسپورٹس فیسٹیول 2015 کامیابی سے اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیاہے ٹیبل ٹینس کے فائنل میں تنظیم احمد اور دفاعی چمپیئن حیدر علی کے مابین فائنل کھیلا جائے گاجبکہ کیرم کے سنگل کے مقابلے میں دفاعی چمپیئن ایس ایم سہیل اور جہانگیر خان کے مابین فائنل کھیلا جائے گا جبکہ مینز ڈبلز کے فائنل میں تنظیم احمد اور مرزا طارق علی جبکہ ان کے مدِمقابل فائنل میں اعجازاحمد اور غضنفر عباس ہونگے جبکہ کرکٹ کا فائنل فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور لینڈ ریکوری کے مابین کھیلا جائے گاجبکہ ڈرافٹ کے مقابلے اگلے ہفتے سے شروع ہونگے۔