سانحہ 12مئی کے شہداء کی یاد میں اے این پی کا جلسہ 12مئی کو سٹی ریلوے کالونی متصل آئی آئی چندریگر روڈ پر ہوگا

ہفتہ 2 مئی 2015 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سانحہ 12 مئی 2007 کے شہداء کی یاد میں جلسہ عام بروز منگل مورخہ 12 مئی شام پانچ بجے سٹی ریلوے کالونی متصل آئی آئی چندریگر روڈ پر منعقد ہوگا12 مئی کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان کی سربراہی میں مردان ہاؤس میں منعقد ہوااجلاس میں جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا تمام کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے شعبوں میں سرگرمیاں تیز کردیں دریں اثناء اے این پی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہاؤس میں سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال اور خاص طور پر شہر کے امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا اجلاس کے بعد سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں عوامی نیشنل پارٹی نے دی ہیں سانحہ 12 مئی کے شہداء کو کسی طور فراموش نہیں کرسکتے اے این پی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں جلسہ عام منعقد کرے گی سانحہ 12 مئی کے سب سے زیادہ شہدا ء ہم نے دیے ہیں امن پسند ،جمہوریت پسند اور انصاف پسند عوام سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کر تے ہیں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی اور وارڈوں کی تنظیمیں اپنی تیاریوں کا آغاز کردیں اورکارکنان بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کردیں جلسہ عام کے حوالے سے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ چند رو ز قیام امن کے بعد ٹارگٹ کلرز دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں ماضی کے ادھورے آپریشن کے اثرات شہر کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں نامکمل آپریشن کسی طور شہر کے مفاد میں نہیں ہے آرمی چیف کی جانب سے آخری دہشت گرداور تمام مافیاز کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اے این پی مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری و ساری رکھا جائے

متعلقہ عنوان :