صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے دفتر پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ پی پی پی مخالفین سے لیاری کا تاریخی جلسہ ہضم نہیں ہورہا۔ نجمی عالم

ہفتہ 2 مئی 2015 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ لیاری میں پی پی پی کے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی جاوید ناگوری کے دفتر پر حملہ اور اس کے نتیجے میں ان کے بھائی اکبر ناگوری کی شہادت اور تین افراد کا زخمی ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہےء کہ پی پی پی مخالفین کو شہر کراچی میں پی پی پی کی سیاسی سرگرمیاں ایک آنکھ نہیں بہارہی ہیں اور بالخصوص لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہونے والے تاریخی جلسے کی وجہ سے پی پی پی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی تدفین کے موقع پر پی پی پی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پی پی پی لے سوبائی وزیر جاوید ناگوری کے شہید بھائی اکبر ناگوری کی تدفین میں پی پی پی کے صوبائی قائدین نے پی پی پی سندھ کے سکریٹری اطلاعات وقار مہدی، ایم این اے شاہجہان بلوچ، سنیٹر سعید غنی، سنیٹر یوسف بلوچ، راشد ربانی، اختر جدون، سردار خان، حبیب حسن، شاہجہان خان، عابد ستی، منظور عباس، لعل بخش بھٹو، قاسم بلوچ، سعید چاؤلہ، راجہ رزاق، ظفر صدیقی، ساجد جوکھیو، صدیق اکبر، اظہارالحق حسن زئی، اسلم سموں، قاضی بشیر، شہزاد مزاری، ذوالفقار قائم خانی، ارشد نقوی، تیمور سیال، شہباز اختر، خلیل ہوت، ملک فیاض، ملک مشتاق، خالد خان، لالہ رحیم سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نجمی عالم نے کہا کہ پی پی پی لے سوبائی وزیر کے دفتر پر حملہ درحقیقت اس جانب اشارہ ہے کہ پی پی پی مخالفین کو وہ تاریخی جلسہ ہضم نہیں ہورہا ہے اور وہ ایک بار پھر لیاری کو مصائب کا گھر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے ڈی آئی جی پولیس کے اس بیان کو سختی سے ر د کردیا جس میں انھوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ جاوید ناگوری کے دفتر پر حملہ اس پولیس کاروائی کا رد عمل تھا جس میں پولیس نے لیاری کے ایک علاقے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس قسم کے جلد بازی میں دئیے جانے والے بیان سے حقائق مسخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے لہذا اس قسم کے عجلت میں دئیے جانے والے بیانات سے گریز ہی کیا جانا چاہئے۔ پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری سید نجمی عالم نے کہا کہ پی پی پی مخالفین یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلیں کہ اس طرح کے فاشسٹ ہتھکنڈوں نے پی پی پی کا راستی نہیں روکا جاسکتا اور پی پی پی کی جمہوریت کی مظبوطی، ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی تاریخ شہدا کے خون سے رنگین ہے اور ملک میں جاری جمہوریت کا سلسلہ صرف اور صرف پی پی پی کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ سے سازشوں اور جبر کا مردانہ وار مقابلہ کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گے اور ضیاء کی باقیات جان لیں کہ اس ملک کا مقدر صرف اور صرف جمہوریت ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ اس قوم کو قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :