Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی کراچی میں راؤ انوار کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

فوری طور پر واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ‘ اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد

ہفتہ 2 مئی 2015 21:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کراچی میں راؤ انوار کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،پیپلز پارٹی صوبے کی عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کراچی کی عوام دہشت گردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہے کراچی کا آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے تب ہی کراچی میں امن کا قیام ممکن ہے بعد ازاں صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے شیخوپور ہ میں سفاک درندوں نے آٹھ سالہ بچے کو زندہ جلائے جانے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر ان سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی ہمت نہ کر سکیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات