قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان بازی پر الطاف حسین کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ‘ پنجاب بار کونسل

ہفتہ 2 مئی 2015 21:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پنجاب بار کونسل نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بیان بازی پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے خلاف الطاف حسین کے بیان پر پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاجس کی صدارت وائس چیئرمین فرخ اعجاز بیگ نے کی۔پنجاب بارکونسل کے اجلاس میں الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پنجاب بار کونسل نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔اس موقع پر فرخ اعجاز بیگ نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف کسی قسم کی بیان بازی برداشت نہیں کریں گے اور سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔