تحر یک انصاف کاالطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروانے کا اعلان

یاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا نے والا کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو اس کے خلا ف سخت ترین کا روائی کی جانی چاہیے‘ محمود الرشید

ہفتہ 2 مئی 2015 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف کل (سوموار) کو پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروانے کا اعلان کرد یا ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید کے مطابق پاک افواج کے خلاف ایم کیو ایم کے قا ئد نے جو زبان استعمال کی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہاکہ تحر یک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مذمت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکو مت سے مطالبہ کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا نے والا کتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو اس کے خلا ف سخت ترین کا روائی کی جانی چاہیے تا کہ آئندہ کسی کو اس انداز سے پاکستا ن کی سلا متی کے ضامن اداروں پر گھٹیا الزا مات لگانے کی جر ات نہ ہو ۔ ہے کہ ایم کیوایم کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ۔