شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائیاں، 44 دہشتگرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 2 مئی 2015 21:07

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائیاں، 44 دہشتگرد ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی فضائی کارروائیاں جاری، 16 غیر ملکیوں سمیت 44 دہشت گرد مارے گئے۔ کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔وطن کے محافظ پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے برسرپیکار ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کے فضائی آپریشن کے دوران سولہ غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں اٹھائیس امن کے دشمن انجام کو پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں راجگل کانڈو اور کوک خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں پاک فوج کی زمینی کارروائیاں بھی جاری ہیں جن میں سیکڑوں دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور اسلحہ باردو کے ذخائر بھی تباہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :