الطاف حسین ، ایم کیوایم کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قراردادمنظور، کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 2 مئی 2015 15:14

الطاف حسین ، ایم کیوایم کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قراردادمنظور، کارروائی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی2015ء) پاک فوج سے متعلق قابل اعتراض بیانات اور بھارتی خفیہ ایجنسی سے مدد طلب کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قراردادمتفقہ طورپر منظور کرلی گئی جس میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے الطاف حسین کیخلاف قانونی کارروائی اور ایم کیوایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن کے مطابق پاک فوج محب وطن اور ملکی سرحدوں کی محافظ ہے ،الطاف حسین کے بیان پر سخت کارروائی کی جائے ، ایسے بیانات ناقابل برداشت ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ الطاف حسین کا بیان آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتاہے ، عوام کا نمائندہ ایوان واضح کرناچاہتاہے کہ یہ 1971ءکی فوج نہیں ، جوانوں اور افسران نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ایوان سے درخواست کی کہ قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کیاجائے ۔ خاتون رکن اسمبلی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اس قرارداد میں ایک لائن کا اضافہ کریں اور میڈیا کو بھی اس بات کا پابندکیاجائے کہ وہ ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات نشر نہ کرے ۔