امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس سعودی عرب چلے گئے ‘ڈپٹی سپیکر نے الوداع کیا

ہفتہ 2 مئی 2015 13:38

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس سعودی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس سعودی عرب چلے گئے،قائم مقام اسپیکرقومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے امام کعبہ کوالوداع کیا۔

(جاری ہے)

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کواسلام آباد کے بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے الودا ع کیا گیاقومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی نے امام کعبہ کے دورہ پاکستان پراظہارتشکرکیا اوران کی پاکستا ن اورپاکستانی عوام سے والہانہ محبت کوسراہا،مرتضٰی جاوید عباسی نے امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے دوران خطبات اور تقار یرکوامت مسلمہ کیلئے مشعل راہ قرار دیاامام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کیا،دورے کے دوران انہوں نے لاہوراور اسلام آباد میں اہم سیاسی ومذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اوراسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازجمعہ کی امامت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :