ماڈل ایان علی سے متعلق مجھ اور میرے بھائی پر لگائے گئے الزامات بھونڈے، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،رحمان ملک

ہفتہ 2 مئی 2015 13:01

ماڈل ایان علی سے متعلق مجھ اور میرے بھائی پر لگائے گئے الزامات بھونڈے، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینٹرعبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ ایان علی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ماڈل ایان علی سے متعلق ان پر اور ان کے بھائی پر لگائے گئے الزامات بھونڈے، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے ایسے تمام الزامات کومسترد کردیا ہے ۔ایم کیوایم کے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عبدالرحمن ملک نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ایم کیو ایم کیلئے دروازے کھلے ہیں ،ایم کیو ایم جب چاہے سندھ حکومت میں شامل ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی سے بھتہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصرکا خاتمہ چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :