ریاض : النظیم میں ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی، 5 پاکستانی جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 مئی 2015 12:10

ریاض : النظیم میں ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی، 5 پاکستانی جاں بحق

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 مئی 2015 ء): سعودی عرب کے شہر ریاض کے علاقہ النظیم میں واقعہ ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فلیٹ میں موجود 5 پاکستانی جاں بحق ہو گئے. محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے تاہم فلیٹ میں موجود دیگر پاکستانیوں کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے.