ایم کیو ایم کے کئی لاپتہ بتائے گئے کارکنان ڈکیتیوں میں مارے گئے ، متحدہ لاپتہ ہونے کا واویلا مچا کر سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے،راؤانوار، متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد بھارت سے ٹریننگ لے کر کراچی میں قتل وغارت کرررہے ہیں، تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا، نجی ٹی وی بات چیت

جمعہ 1 مئی 2015 23:34

ایم کیو ایم کے کئی لاپتہ بتائے گئے کارکنان ڈکیتیوں میں مارے گئے ، متحدہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معطل کردہ ایس ایس پی ملیر راؤ انور نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی لاپتہ بتائے گئے کارکنان ڈکیتیوں میں مارے گئے ہیں۔ متحدہ لاپتہ ہونے کا واویلا مچا کر سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے راؤ انور نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد بھارت سے ٹریننگ لے کر کراچی میں قتل وغارت کرررہے ہیں۔

تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے حلفی بیان اور تحقیقات کے بعد میڈیا کے سامنے حقیقت بیان کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جو جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ان کے متعلق بتانا فرض ہے۔ رینجرز نے بھی جتنے لوگ پکڑے ہر جگہ ان کا نام آتا ہے ۔ طاقت ور کے خلاف کارروائی نہ کرنا غلط بات ہے ۔ ایس ایس پی را ؤانوار نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اپنے لوگوں کو بھارت میں ٹریننگ کرواتی ہے ان کا جو بھی آدمی جرم کرتا ہے وہ چھپنے کے لیے بھارت جاتا ہے ۔جے آئی ٹی بن چکی ہے سب پتہ چل جائے گا ۔ معطلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں راؤ انوار نے کہا کہ سندھ حکومت نے وقتی طور پر معطل کیا ہے۔