تمباکو نوشی کے مضر اثرات ، اسکولوں میں آگاہی پروگرام کے تحت سیمینار منعقد کروائے جائیں، اے ڈی سی کوئٹہ
تمباکو نوشی کی روک تھام کیلئے پبلک مقامات پر ایس ایچ اؤ اور مجسٹریٹ چھاپے ماکر سموکنگ زونز کے خلاف سخت ایکشن لیں گے
جمعہ 1 مئی 2015 22:16
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یعقوب مری کی صدارت میں کوئٹہ میں تمباکو نوشی کی روک تھام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوااجلاس میں صوبائی کوارڈینیٹرانسداد تمباکونوشی کنٹرول سیل طلعت رحمان ،ایس پی سیکورٹی سید جاوید،ای ڈی اومس جمیلہ،ای ڈی اوغفران احمد کے علاوہ پی ٹی سی ایل کے نمائندے موجود تھے اجلاس میں کوئٹہ میں تمباکو نوشی کی روک تھام اور قوانین پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں متعدد فیصلوں پر غوروخوص ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے مختلف اسکولوں میں آگاہی پروگرام کے تحت سیمینار منعقد کروائی جائے۔اس کے علاوہ پولیس کے مکمل تعاون سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے موجودہ قانون کے حوالے سے پبلک مقامات پر ایس ایچ اؤ اور مجسٹریٹ چھاپے ماکر سموکنگ زونز کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ اسکولز اور کالجز میں تمباکو نوشی کے نقصان کے بارے میں خصوصی لیکچرز اوردیگر پروگرام کا انعقاد کیا جائے جبکہ 31مئی عالمی تمباکو نوشی کی روک تھام کے دن کی مناسبت سے ایک سیمینار بھی منعقد کروایاجائے گا۔
اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ ایک مضبوط اورصحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ معاشرتی برائیوں کی روک تھام کی جائے ،اس کے علاوہ نشہ ایک لعنت ہے اورخاص طور پر نوجوان نسل میں معاشرتی برائی اور بے راہ روی کا باعث ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.