کراچی : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی بلاول ہاوس میں داخلہ ممنوع، محافظوں کو ہدایات خود آصف زرداری نے جاری کیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مئی 2015 14:45

کراچی : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی بلاول ہاوس میں داخلہ ممنوع، محافظوں ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم مئی 2015 ء) : سابق وزیر داخلہ سمیت 11 افراد کے بلاول ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے رحمان ملک سمیت 11 افراد کے بلاول ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں محافظوں کو خاص ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں.

(جاری ہے)

ان 11 افراد کی فہرست تیار کر کے سیاسی ہیڈ کوارٹر کے محافظوں کو بھی جاری کر دی گئی ہے.

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ پابندی ذاتی اختلافات کی بنا پر لگائی گئی ہے یا سیاسی. کیونکہ رحمان ملک کو آصف زرداری کا خاص قریبی لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے بارے میں کیے جانے والے انکشافات کے بعد پیپلز پارٹی کے اندر بھی اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں. تاہم پابندی عائد کی جانے کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی.

متعلقہ عنوان :