پیپلزپارٹی نے یقین دلایا ہے ایم کیو ایم پر الزامات لگانے میں قیادت کا ہاتھ نہیں ‘الطاف حسین
جمعہ 1 مئی 2015 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب مہاجروں کے خلاف جھوٹے الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے تاہم پیپلزپارٹی نے یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات لگانے میں قیادت کا ہاتھ نہیں ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ارباب اختیار نے ہمیں کبھی پاکستان کا بیٹا نہیں مانا، 1992 میں ہمیں بھارتی ایجنٹ قرار دیا گیا اور ہم نے ہر مشکل حالات میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، ہرقسم کے طعنے اور گالیاں برداشت کیں تاہم آج ایک بھنگی نے مجھ پرجھوٹے الزامات لگائے جو جھوٹا ہونے کے ساتھ زمینوں پر قبضے کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کئی لوگوں نے یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات میں آصف زرداری اور قائم علی شاہ کا ہاتھ نہیں تاہم صرف پولیس افسر کو معطل کرنے سے کام نہیں بنے گا اس کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور اگر مظالم نہ روکے گئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.